{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تربت/حب(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق صحافی زبیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف بھوانی کے مقام پر گذشتہ 18 گھنٹے سے کوئٹہ کراچی شاہرا ہ بند ہے۔

 راستہ بند ہونے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

زبیر بلوچ روزنامہ انتخاب آن لائن میں بطور صحافی منسلک رہے ہیں انہیں دو دن قبل حب چوکی میں ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

ان کی جبری گمشدگی کے خلاف زبیر بلوچ کے اہل خانہ اور سیاسی کارکنوں نے کل رات سے کوئٹہ کراچی اور مکران روٹ کے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے۔

دوسری جانب زبیر بلوچ کی بازیابی کے لیے تربت میں دو دنوں سے کرکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا گیا ہے جس کے باعث تربت اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔