کنرک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 4 جنوری کو کنرک میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 19 سالہ ابراہیم ملازہی ولد ارشد ہے جو کہ کنرک کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق شام کے قریب کنرک شہر کے علاقے نذر آباد میں مسلح شخص نے ابراہیم کو آتشیں اسلحے سے گولی مار دی اور وہ ایک ہی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آور کی شناخت اور محرک کے بارے میں کوئی معلومات نہیں
ہیں۔