{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

کرمان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ 7 جنوری کو صبح کے وقت کرمان جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بروز بدھ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ قیدی 29 سالہ حمید آشنا نوتیزہی ولد اللہ نذر کو پھانسی دے دی گئی جو کہ دزاپ کے گاؤں شورو کے رہائشی بتایا گیا ہے ن

 موجود ذرائع کے مطابق حمید کو تقریباً پانچ سال قبل کرمان میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

گزشتہ روز صبح اسے جیل کے وارڈ 4 سے قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ چند عرصہ پہلے اس نے اپنے خاندان سے آخری بار ملاقات کی تھی ۔

واضح رہے کہ قابض ایران جب چاہے کسی بھی بلوچ کو گرفتار کرکے اسے منشیات فروشی کا الزام لگا کر اسے پھانسی دے تھی تاکہ دنیا کہ گمراہ کرکے یہ بتایا جائے کہ ایران نے ایک مجرم کو سزائے موت سنائی ہے ، جبکہ ایسے کئی واقعات اور کیسز سامنے آئے ہیں کہ ایرانی جیلوں میں قید بلوچ قیدیوں کو کبھی بھی عدالت یا وکیل تک رسائی نہیں دی جاتی تاکہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد ثابت کر سکے ۔

 اس کے علاوہ کئی بار ایسا ہوا کہ کسی قیدی کو عدالت تک رسائی دی جاتی ہے تاکہ دنیا کو باور کرایا جائے کہ یہاں انصاف کا بول بالا ہے کہ عدالتیں جانبدار ہو کر ملزم کی ایک بات بھی نہیں سنتی اور انہیں فوراً سزا سنائی ج

اتی ہے ۔