میرجاوہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو مقبوضہ بلوچستان کے بارڈر گارڈ انفارمیشن سینٹر نے میرجاوہ شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اعلیٰ فورسز کے افسر کی ہلاکت کا اعلان کیا ۔
اس افسر کی شناخت میجر “قائم وکیلی ملاشاہی” ہے جن کا تعلق زاہدان ڈیفنس زون کے فوجی دستوں سے بتایا جاتا ہے۔
اس کے ہلاکت کی وجوہات بیان کئیے بغیر سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ فوجی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا لیکن زخموں کی شدت کے باعث وہ چند گھنٹوں کے بعد ہی دم توڑ گیا۔