جاشک(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کو جاشک کے علاقے لیردپ میں واقع گاؤں شیہولی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاشک کے علاقے لیردپ کے گاؤں شیہولی میں 45 سالہ ہاشم رندانی خواہ ولد بیتما نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہاشم پیر 6 جنوری سے مشتبہ طور پر لاپتہ ہوگئے ، جبکہ ان کے اہل خانہ اس کی تلاش کر رہے تھے کہ شیہولی گاؤں کے داخلی راستے پر ایک لاش کے برآمد ہونے سے ان کی لاش فرانزک پیتھالوجسٹ سنٹر میں پہنچا دی گئی جب ان کی اہل سنٹر میں پہنچ گئی تو اس کی شناخت بطور ہاشم کی گئی ۔
اسے کیسے مارا گیا اس بارے میں مزید تفصیلات اور قاتل یا قاتلوں کی شناخت اور محرکات رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک دستیاب نہیں ہیں۔