Oplus_131072

دزاپ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کو دزاپ سے اصفہان جانے والی بس نصرت آباد علاقے کی داخلی راستے پر بے قابو ہوکر نامعلوم وجہ سے الٹ گئی۔ جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ساڑھے پانچ بجے کے قریب نصرت آباد شہر کے داخلی راستے پر زاہدان سے اصفہان جانے والی ایک بس کئی مسافروں کو لے کر جا رہی تھی، جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر سڑک سے ہٹ کر الٹ گئی۔ اس واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔