چابہار(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کی شام کو چابہار شہر کے مرکزی بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ دانیال براہوہی ہے جبکہ اس فائرنگ سے دانیا کا بڑا بھائی 25 سالہ شہرام براہوہی بھی شدید زخمی ہوگیا جو کہ دونوں خالد براہوہی کے بیٹے ہیں ، اس کے علاوہ ایک 19 سالہ نوجوان آرمین براہوہی بھی شدید زخمی ہوا جو کہ ان دونوں بھائیوں کا قریبی رشتہ دار ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے اس واقعے کی جگہ پر ایک رہیگیر بھی زخمی ہوا جو کہ تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے گزشتہ شام چابہار شہر کے وسط میں ایک دکان میں مسلح افراد نے دکان میں موجود دو بھائیوں کو یکے بعد دیگرے گولیاں فائرنگ کر دی اس فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان دانیال کئی گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا، اور بڑا بھائی وہ بھی کئی گولیوں سے شدید زخمی ہو گیا ہے ، اسے بے ہوشی کی حالت میں شہر کے امام علی ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں عہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔
ذرائع نے مزید کہا: “اس فائرنگ سے دو دیگر افراد کو بھی گولی مار دی گئی ہے جو کہ وہ زخمی ہیں
آخر میں، ذرائع نے مزید کہا: “کچھ عرصہ پہلے، ان دو بھائیوں میں سے ایک کے درمیان دیگر افراد کے ساتھ جھگڑا اور تنازعہ ہوا تھا جنہوں نے یہ اقدام بدلے کے طور پر لیا ہوگا ۔