Oplus_131072

دکی (ہمگام نیوز) دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن جانبحق ہوگیا ۔ انتظامیہ کے مطابق ہفتہ کو دکی کے علاقے ٹرائبل

ایریا میں کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے محمد رمضان نامی کانکن جانبحق ہوگیا ۔

انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے قلعہ سیف اللہ روانہ کر دیا گیا ۔

جبکہ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔