شال(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ نے قابض ایران کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان کی تقسیم کاری سے لے کر چابہار، زاہدان سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بلوچ گدانوں پر قابض ایرانی آرمی اور دیگر اداروں کی جانب مسماری سے لے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں غیر بلوچوں کی آباد کاری تک اور چین کی بلوچستان میں بڑھتی ہوئی عفریت کو لے کر درج ذیل عنوان کے نام سے پروگرام کرے گا ۔ اس پروگرام مہمان خصوصی فری بلوچستان موومنٹ کے نائب صدر پروفیسر شہسوار بلوچ ہونگے ۔
عنوان:
Iran’s Division and Demographic engineering in Occupied Balochistan with China’s economic Backing.
( “تجزیه و مهندسی جمعیتی ایران در بلوچستان اشغالی با حمایت اقتصادی چین)
ایران کی مقبوضہ بلوچستان کی تقسیم کا منصوبہ، نئی آبادکاری اور چین کی معاشی حمایت۔
اس پروگرام کا مقصد ایرانی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان میں جاری جبر و استبداد، نسل کشی، اور بلوچ قوم کو مزید تقسیم کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہے۔
اس سیشن میں ان مذموم منصوبوں پر روشنی ڈالی جائے گی جو قابض ایرانی حکومت بلوچ عوام کے خلاف بروئے کار لا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچ قوم اور عالمی برادری کی ذمہ داریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ ان غیر انسانی اقدامات کے خلاف مؤثر آواز بلند کی جا سکے۔
موضوعات جو زیر بحث آئیں گے:
مقبوضہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال۔
ایرانی حکومت کے جبر، نسل کشی، اور تقسیم کے عزائم۔
بلوچ عوام کے حقوق اور عالمی حمایت کی ضرورت۔
ہماری اجتماعی ذمہ داری اور مستقبل کا لائحہ عمل۔
شرکت کی دعوت:
تمام باشعور بلوچ، انسانی حقوق کے علمبردار اس مباحثے کا حصہ بننے کے لیے مدعو ہیں تاکہ بلوچ قوم کے آزادی کے لیے مضبوط حمایت فراہم کی جا سکے۔
تاریخ اور وقت:
[اتوار کے دن بلوچستان کے وقت کے مطابق رات نو بجے]
Sunday 12 January 8PM Balochistan Time
یہ ایونٹ بلوچ قوم کے خلاف ایرانی حکومت کی منظم سازشوں کو بلوچ عوام اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ان کے خلاف ایک متحد موقف اپنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
https://twitter.com/i/spaces/1BRJjwZwOEaxw
مندرجہ بالا لنک مقررہ ٹائم پر کلک کرکے اس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔