تربت(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں قابض پاکستانی فورسز نے جعلی بم دھماکے میں پہلے سے لاپتہ شخص کو شہید کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب تربت کے علاقے جوسک کے مقام پر ایک دھماکے میں تربت پولیس نے اتفاق ولد منظور نامی شخص کو بم نصب کرنے کے دوران خود ہی دھماکے میں شہید ہونے کا الزام لگایا تھا۔
لواحقین نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق منظور کو 10 دسمبر 2024 پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جب وہ فورسز کے تحویل میں تھے اور فورسز نے خود انہیں بم دھماکے کے ذریعے کے قتل کردیا۔
خیال رہے کہ ان کے اہل خانہ نے گذشتہ سال کے آخر میں ایک پریس کانفرنس میں اتفاق منظور اور ان کے دو دیگر بھائیوں کی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بارے میں میڈیا سے بات کی تھی تاہم اتفاق منظور کے دونوں بھائیوں کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا مگر ان کو کل رات ایک دھماکے میں قتل کر دیا گیا۔