یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںدوکی، جھالر کے مقام پر موبائل ٹاور مسلح افراد کے ہاتھوں نظر...

دوکی، جھالر کے مقام پر موبائل ٹاور مسلح افراد کے ہاتھوں نظر آتش

دوکی )ہمگام نیوز) دوکی کے علاقے جھالر میں آج نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ٹاور تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام 6 بجے نامعلوم مسلح افراد نے دوکی میں جھالر کے مقام پر قائم ایک موبائل ٹاور پر حملہ کرکے اسے نظر آتش کردیا۔ حملے کے نتیجے میں ٹاور مشینری سمیت تباہ ہوکر ناکارہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے جاسوس ٹاور نصب کرنے کی وجہ سے ان ٹاوروں کو اکثر آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتی ہیں۔ البتہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز