سه شنبه, مارچ 4, 2025
Homeخبریںقلات: پاکستانی فوجی قافلے پر جِند ندرِیگ حملہ ، اعلیٰ افسر سمیت...

قلات: پاکستانی فوجی قافلے پر جِند ندرِیگ حملہ ، اعلیٰ افسر سمیت متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کے اطلاعات

قلات (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے قلات میں آج بروز سوموار بلوچ آزادی پسند تنظیم کی جانب سے پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر جند ندریگ حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حملے کا ہدف پاکستانی فوج کا ایک اعلیٰ افسر تھا، جس کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی قافلہ ایک اہم شاہراہ سے گزر رہا تھا۔ علاقے میں فورسز کی بھاری نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جبکہ حملے کے بعد شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تاحال قابض پاکستانی حکام یا بلوچ آزادی پسند تنظیم کی جانب سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید تفصیلات موصول ہونے پر خبر کو اپڈیٹ کیا ج

ائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز