Homeخبریںتمپ میں بدامنی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری، لیویز و پولیس...

تمپ میں بدامنی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری، لیویز و پولیس تھانوں کے سامنے احتجاجی دھرنا

تمپ (ہمگام نیوز) تمپ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے خلاف انجمن تاجران، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور شہریوں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی لیویز تھانہ اور پولیس تھانہ تمپ پہنچی، جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا۔

مظاہرین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ تمپ میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے، کیونکہ عوام کا جان و مال غیر محفوظ ہوچکا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی کہ نہ صرف مکانات اور دکانیں لوٹی جا رہی ہیں بلکہ مال مویشی تک چوری کیے جا رہے ہیں۔ ہر طبقہ فکر کے لوگ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز