Homeخبریںقلات کے علاقے گوم میں سی ٹی ڈی افسر و فوجی کارندے...

قلات کے علاقے گوم میں سی ٹی ڈی افسر و فوجی کارندے فدا احمد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 21 جون کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گوم میں فائرنگ کرکے سب انسپیکٹر سی ٹی ڈی فدا آحمد کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا فدا آحمد بدنام زمانہ پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کے حاضر سروس افسر ہونے کے علاوہ ذاتی طور پر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کا ایک آلہ کار بھی تھا، جوکہ قلات و گردونواح میں فوجی ایماء پر متعدد نوجوانوں کی گرفتاری، تشدد اور شہادت میں برائے راست ملوث ہے۔ مذکورہ کارندہ بلوچ قوم و تحریک کے خلاف متعدد سنگین اور انتہائی غیرانسانی جرائم میں ملوث ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا قلات میں فدا احمد کے نیٹورک سے منسلک کارندوں سمیت علاقے و گردونواح میں متعدد دیگر ضمیرفروش آلہ کار ہمارے نشانے پر ہیں، جنہیں جلد عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز