سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںشال سے سوئی رشتہ دار کے ہاں تعزیت کیلے آنے والا نوجوان...

شال سے سوئی رشتہ دار کے ہاں تعزیت کیلے آنے والا نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی سوئی میں رشتے دار کی تعزیت کے لیے آئے ہوئے شاہ میر ولد شاہ بیگ بگٹی نامی نوجوان کو ایف سی اور آئی ایس آئی نے لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شال سے اپنے رشتے دار کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے، جہاں انہیں فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق، مذکورہ شخص کا شال میں کاروبار ہے، اور ان کی گمشدگی کے بعد ایف سی اور آئی ایس آئی کی جانب سے ان سے بھاری رقم بطور بھتہ طلب کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سوئی سے پانچ افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے، جن میں سے ایک شخص کو بیس لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد آئی ایس آئی نے رہا کیا، جبکہ دو افراد کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے، جو اب تک خفیہ اداروں کی حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز