دُکی (ہمگام نیوز): مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دُکی، خالہ شہر میں ایک افسوسناک واقعے میں بیٹے نے مبینہ طور پر معمولی تکرار کے بعد سوئے ہوئے والد پر پتھر سے وار کرکے اُنہیں قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت فضل محمد ولد رسول محمد مرگانی ترین کے نام سے ہوئی ہے، جو خالہ شہر کا رہائشی تھا۔ زرائع کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعے کا نتیجہ ہے۔
لاش کو ضروری سول ہسپتال دُکی منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔


