یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخاش: ایرانی قابض فوج کا گاؤں گنیچ پر حملہ، ایک بلوچ خاتون...

خاش: ایرانی قابض فوج کا گاؤں گنیچ پر حملہ، ایک بلوچ خاتون شہید، 11 زخمی

خاش (ہمگام نیوز): مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاش کے مرکزی حصے کارواندر میں واقع دیہی گاؤں گُنیچ پر ایرانی قابض فورسز کا جارحانہ حملہ ۔

حملے کے وقت گاؤں میں مرد موجود نہ تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایرانی فورسز نے گھروں پر چڑھائی کی اور اندھا دھند فائرنگ اور تشدد کیا۔

اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں ایک بلوچ خاتون شہید اور 11 خواتین شدید زخمی ہوئیں، جن میں ایک حاملہ خاتون ریحانہ بامری بھی شامل ہے جو ایرانی اہلکاروں کی مارپیٹ اور شاٹ گن کے حملے کے باعث اپنا بچہ کھو بیٹھی۔

یہ حملہ ایرانی ریاست کی جانب سے بلوچ نسل کشی، خوف و دہشت اور اجتماعی سزا کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

شہید خاتون:

خان بی بی بامری، عمر 40 سال

زخمی خواتین کی فہرست:

1. مدینہ بامری، 24 سال

2. صبا بامری، 17 سال

3. اسرا بامری، 18 سال

4. رحم بی بی بامری، 32 سال

5. سنج ملک بامری، 45 سال

6. عسل بامری، 20 سال

7. محدثہ بامری، 16 سال

8. مہتاب بامری، 50 سال

9. فاطمہ بامری، 26 سال

10. لالی بامری، 40 سال

11. ریحانہ بامری، 21 سال (حاملہ خاتون، حمل کے دوران تشدد کا نشانہ بنی)

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے گھروں کی تلاشی کے دوران خواتین کو زد و کوب کیا۔لاٹھی چارج اور ڈاریکٹ فائر کا بے دریغ استعمال کیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز