قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات کے مقام شیخڑی کشان میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ گزشتہ شام چھ بجے سے ساڑھے سات بجے تک جاری رہا، جس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کے کم از کم پانچ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


