تربت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت میں 23 اکتوبر 2025 کو جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی تحصیل مند کے بلوچ آباد علاقے سے شروع ہو کر سورو بازار تک گئی۔

ریلی کا اہتمام ہارون بلوچ ولد محمد جان، حمود بلوچ ولد محمد جان، اور فہد بلوچ ولد حاجی عثمان کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ شرکاء نے انسانی اداروں سے اپیل کی کہ لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔