کچھی(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے کچھی کی مختلف نواحی جات میں قابض پاکستانی فوج کی فوجی کارروائیاں مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
یہ کارروائیاں 18 اکتوبر کو شروع ہوئیں، جو پانچ، شیگ، سحر سنٹ اور کلیرانی کے علاقوں کو شامل کرتی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر فوجی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں اور نقل و حرکت کو سختی سے محدود کر دیا گیا ہے۔
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
قابض پاکستانی حکام نے بھی ان کارروائیوں کے حوالے سے نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید۔


