پَنجگُور(ہمگام نیوز)پَنجگُور کے علاقہ پنچی میں قابض فوج اور اسکے کرائے کےقاتلوں نے شفیع محمد کے گھر میں گھس کر اسکے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور شفیع محمد کی بیوی اور بیٹی کو بزورِ بندوق اپنے ساتھ جبراََ لے گئے۔ اگلی صبح نازیہ شفیع کو نیم مردہ حالت میں تشدد و بد فعلی کا نشانہ بنا کر سیول ہسپتال پَنجگُور کے سامنے چھوڑ دی گئی تا ہم کچھ لمحے بعد نازیہ شفیع زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔


