کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں کٹ پتلی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں بال بال بچ گئے۔
الیکٹرانک میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑھ میں حملہ کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق قاتلانہ حملے میں صوبائی وزیر داخلہ بال بال بچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں وزیر داخلہ اور انکے محافظوں کی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے وزیر داخلہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام کا شبہ ہے کہ حملے کے پیچھے بلوچ علیحدگی پسند تنظیمیں ملوث ہوسکتی ہیں۔


