تربت( ہمگام نیوز)آسیاآباد میں تاج محمد نامی شخص اغواء کے بعد فائرنگ سے زخمی۔اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز تین موٹر سائیکلوں سوار چھ مسلح افراد نے تمپ کے علاقے آسیاآباد نخلستان سے تاج محمد ولد درمحمد نامی مقامی شخص کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا اور کچھ دیر کے بعد قریبی ندی میں فائرنگ کر کے اسے زخمی حالت میں چھوڑ دیا ۔ گولی اس کے پاؤں میں لگی جنہیں مقامی بی ایچ یو میں طبعی امداد کے بعد مذید علاج کے لیئے کراچی لیجا یاگیا۔بتایاجاتاہے کہ تاج محمد علاقے میں چھوٹے پیمانے پر منشیات فروشی کا کاروبار کیا کرتا تھاخدشہ ہے کہ اسے منشیات فروشی کی بنیاد پر اغواء کے بعد زخمی کردیاگیا ہے۔


