شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران: قابض پاکستانی فورسز کا زمینی و فضائی سطح پر غیر معمولی...

خاران: قابض پاکستانی فورسز کا زمینی و فضائی سطح پر غیر معمولی حرکتیں، آپریشن کا خدشہ 

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کو نامعلوم مسلح افراد نے گروک ڈیم پر تعینات قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا ہے۔

تاہم، حملے کے بعد، چند ہی گھنٹوں میں پاکستانی فورسز کے تین ہیلی کاپٹرز کو خاران آتے، کیمپ میں اترتے دیکھے گئے ہیں۔ مزید برآں، ایک اور ہیلی کاپٹر آج علی الصبح خاران کیمپ میں بھی پہنچ چکا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح کے وقت پاکستانی فورسز نے خاران کیمپ میں اپنے ہلاک اہلکار کا نماز جنازہ بھی ادا کرچکے ہیں۔

مقامی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کے زمینی اور فضائی سطح پر غیر معمولی حرکتوں سے ایک بڑی آپریشن کا خدشہ ظاہر ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں، اب سے کچھ دیر قبل،پاکستانی فورسز کے تین سے چار ہیلی کاپٹرز خاران شہر کے جنوب اور مشرق میں واقع گروک اور کانیان کے پہاڑی علاقوں کی طرف بلندی میں پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ جبکہ خاران شہر کے شمالی مغرب میں ہیلی کاپٹرز کے آنے جانے کی حرکتیں دیکھے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی فورسز کے زمینی و فضائی سطح پر مسلسل غیر معمولی حرکتیں گزشتہ رات 10 بجے سے تاہنوز جاری و ساری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز