قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 19 نومبر کو دوپہر دو بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان ہوا۔
مزید برآں 28 نومبر کو رات دس بجے سرمچاروں نے زیرحراست مخبر چاکر ولد مال جان کو اعتراف جرم کے بعد قلات کے علاقے روبدار کے مقام پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ سرمچاروں نے دوران تفتیش مخبر چاکر کا اعتراف جرم ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے پاکستانی خفیہ اداروں سے پیسے لیکر متعدد سنگین قومی جرائم کا اعتراف کیا اور خود سے منسلک دیگر مخبروں کی شناخت و نشاندہی کی، مخبر سے موصول ہونے والے معلومات کی بنیاد پر مزید تفتیش کررہے ہیں اور متعلقہ علاقوں میں سرگرم دیگر مخبروں کو جلد انکے انجام تک پہنچائیں گے۔
ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔


