بولان (ہمگام نیوز): اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان کچھی، حاجی شہر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت رستم لہڑی اور حلیم اللہ لہڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے دن دہاڑے تقریباً 11 بجے کے قریب فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔
تاہم، قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔


