کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے ہوت آباد میں قابض فورسز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست کے بعد جبری لاپتہ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قابض فورسز کی کارروائی کے دوران ریاض یعقوب، داد کریم، جلیل، سلیم، علی بخش، ساجد، شاہ جہاں، ولی، اور ریاض حسن کو حراست میں لیا گیا، جبکہ دیگر افراد کی شناخت ابھی ممکن نہیں ہو سکی۔
خیال رہے کہ آج ہوت آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


