قلعہ سیف اللہ (ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ سے دو روز قبل لاپتا ہونے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالصمد نامی شخص دو روز قبل ٹریکٹر سمیت لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی تلاش جاری تھی۔ گزشتہ روز ان کی لاش مقامی علاقے سے ملی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔