Homeخبریںدلگان میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے چھاپے اور فائرنگ کے دوران...

دلگان میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے چھاپے اور فائرنگ کے دوران ایک بلوچ شہری شہید

دلگاں(ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق، بدھ کی شام 4 جون 2026 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں قابض سیکیورٹی فورسز کے ایک گھر پر چھاپے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہو گیا۔

شہید ہونے والے شخص کی شناخت ایرج بامری (میرکی) ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 28 سال تھی، وو شادی شدہ اور دلگان کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا، جب قابض ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کے رہائشی مقام پر چھاپہ مارا اور فائرنگ کی۔ اس دوران ایرج بامری کو گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

اسی حوالے سے ایرانی سرکاری میڈیا، بشمول پاسدارانِ انقلاب سے منسلک تسنیم نیوز ایجنسی نے واقعے کا ایک مختلف مؤقف پیش کیا ہے، جس میں مقتول کا نام ظاہر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ “ایک مسلح شخص کے ٹھکانے کا سراغ لگایا گیا اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔” ان رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 کے دوران بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں، براہِ راست فائرنگ، گھروں پر چھاپوں، بارودی سرنگوں اور تشدد کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 173 افراد متاثر ہوئے۔ ان میں سے 107 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوئے، جن میں 3 خواتین اور 1 بچہ ہلاک جبکہ زخمیوں میں 16 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز