قلعہ عبداللہ(ھمگام نیوز ) قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اچانک تھانے کو نشانہ بنایا، جس کے بعد اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی اقدامات کیے۔ زخمی اہلکار کو ابتدائی طور پر ٹراما سنٹر میزئی اڈہ منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


