Homeخبریںتربت اوورسیز کالونی میں فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

تربت اوورسیز کالونی میں فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

تربت (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز کالونی تربت میں اتوار کی شام نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اکرام ولد یعقوب جو بالگتر کا رہائشی ہے اوورسیز کالونی میں موجود تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز