Homeخبریںدالبندین میں ایمبولینس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی،...

دالبندین میں ایمبولینس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، اسپتال ذرائع

دالبندین(ھمگام نیوز ) ایمبولینس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں لواحقین اور ڈرائیور شامل ہیں۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیلا اور لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ایمبولینس پر مسلح افراد کی فائرنگ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سابق اسسٹنٹ کمشنر خالق داد بڑیچ کی اہلیہ کی میت کو کوئٹہ سے ایمبولینس کے ذریعے دالبندین لایا گیا۔ لواحقین کے مطابق جیسے ہی ایمبولینس دالبندین کے علاقے کلی خدا رحیم پہنچی تو مسلح افراد نے اچانک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

 فائرنگ کے نتیجے میں کلی حاجی باز محمد دالبندین کے رہائشی ماما تاج محمد بڑیچ، ثنا اللہ بڑیچ عطا اللہ بڑیچ اور ایمبولنس ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فورا بعد زخمیوں کو شیخ فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے فوری طور پر کوئٹہ ریفر کردیا گیا، جہاں وہ ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ اور لواحقین نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز