خاران (ھمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق قابض خاران کے علاقے لجے میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ایک ایسے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جو مقامی ذرائع کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ سے منسلک عناصر کے زیر استعمال رہا ہے ۔ واقعے میں اس خالی ٹھکانے کو بارودی مواد نصب کرکے مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مقام اس گروہ سے وابستہ افراد کی جانب سے وقتاً فوقتاً استعمال کیا جاتا رہا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں اس کی سرگرمی محدود بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ کے سربراہ حافظ ممتاز نے کچھ عرصہ قبل اپنی رہائش تبدیل کرتے ہوئے خاران شہر میں پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کے قریب منتقل ہو کر قیام اختیار کیا تھا۔
حافظ ممتاز کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ ایک ایسے گروہ سے وابستہ ہیں جس کو بلوچستان میں قوم پرست حلقے ڈیتھ اسکواڈ کے اصطلاح سے پکارتے ہیں۔
بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” ایک ایسا اصطلاح ہے جو غیر رسمی مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جن پر مختلف رپورٹس میں ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں جیسے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ اور ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے ان کو مکمل پاکستانی فورسز کی حمایت حاصل ہے ۔


