سبی(ھمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سبی ایئرپورٹ روڈ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت ابتدائی طور پر نہال خان ابڑو کے نام سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نہال خان ابڑو تین روز قبل ڈھاڈر سے سبی جا رہے تھے، تاہم راستے میں ڈھاڈر اور سبی کے درمیان ان کا موبائل فون بند ہوگیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔
اہل خانہ اور رشتہ داروں کی جانب سے انہیں تلاش کیا جا رہا تھا، جبکہ آج سبی ایئرپورٹ روڈ کے علاقے سے ایک لاش ملی جس کی شناخت نہال خان ابڑو کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے کی وجوہات اور موت کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔















