Homeخبریں*ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی* کے خلاف سنائے...

*ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی* کے خلاف سنائے گئے فیصلے پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ ینگ لائرز الائنس بلوچستان

شال(ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق YLA کی جانب سے ایک جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ینگ لائرز الائنس بلوچستان کا مؤقف ہے کہ ہر شہری کو آئینِ پاکستان کے تحت منصفانہ ٹرائل، قانونی معاونت اور اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

انصاف کے تقاضے یہی ہیں کہ تمام عدالتی کارروائیاں شفاف، غیر جانبدار اور قانون کے مطابق انجام دی جائیں تاکہ عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رہے۔

مزید برآں ، ینگ لائرز الائنس کے صدر،

*صاحبزادہ نواب سلیم ایڈووکیٹ*،

*نائب صدر، محمد عمر کھیتران ایڈووکیٹ*

*نائب صدر، کچلاک اشرف اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ*

*نائب صدر سریاب ، اکرم دوست پرکانی ایڈووکیٹ*

*جنرل سیکریٹری، عبدالوھاب بگٹی ایڈووکیٹ*

*فنانس سیکریٹری، گل شاہ ایڈووکیٹ*

*جوائنٹ سیکریٹری، ماریہ سرور ایڈووکیٹ*

*پریس سیکریٹری، سرفراز بلوچ ایڈووکیٹ*

مزید اس امر پر زور دیتا ہے کہ بنیادی حقوق، آئینی ضمانتوں اور قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

*ینگ لائرز الائنس بلوچستان* آئین، قانون کی بالادستی، انسانی وقار اور منصفانہ عدالتی عمل کے اصولوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتا ہے اور اس حوالے سے ہر قانونی و جمہوری فورم پر آواز بلن

د کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز