Homeخبریںتمپ میں قابض پاکستانی فورسز کا آپریشن، متعدد گھر نذر آتش

تمپ میں قابض پاکستانی فورسز کا آپریشن، متعدد گھر نذر آتش

تمپ (ھمگام نیوز ) کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی بربریت کی جارہی ہے، اس دوران کوھاڈ میں داد محمد ولد چاکر نامی شخص کے گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مذکورہ شخص کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہو، بلکہ اس سے قبل بھی ان کے متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے تمپ کے علاقے رودبن میں بھی چھاپوں اور آپریشن کی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز