Homeخبریںہدہ جیل میں فیس لیس ٹرائل کے خلاف بی وائی سی رہنماؤں...

ہدہ جیل میں فیس لیس ٹرائل کے خلاف بی وائی سی رہنماؤں کی مزاحمت تیرہویں روز بھی جاری ہے۔ بی وائی سی

شال(ھمگام نیوز) بی وائی سی کا کہنا ہے کہ ہدہ جیل میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قید رہنماؤں کی جانب سے ریاست کی مسلط کردہ فیس لیس عدالتی کارروائی، نام نہاد عدالتی عمل اور انصاف کے لبادے میں جاری ریاستی جبر کے خلاف مزاحمت تیرہویں روز بھی غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہے۔ یہ احتجاج صرف جیل کی چار دیواری کے اندر قید چند سیاسی کارکنوں کی مزاحمت نہیں، بلکہ ایک ایسے ریاستی ڈھانچے کے خلاف اعلانِ مزاحمت ہے جس نے عدالتوں کو انصاف کے مراکز کے بجائے جبر کے آلات میں تبدیل کر دیا ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی وکلا ٹیم اور رہنماؤں کے اہلِ خانہ ملاقات کے لیے ہدہ جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ نے ملاقات سے انکار کر دیا۔ انتظامیہ نے وکلاء کی ٹیم اور اہل خانہ دھمکایا کہ جب تک بی وائی سی کے رہنماء اپنا احتجاج ختم نہیں کرتے، وکلا اور اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یوں ملاقات کے بنیادی انسانی اور قانونی حق کو کھلے عام بلیک میلنگ اور دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا تاکہ سیاسی قیدیوں کو اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔

اہلِ خانہ اور وکلا کے احترام میں بی وائی سی کے رہنماؤں نے احتجاج کو بیرکس کے سامنے منتقل ضرور کیا، مگر اپنے آئینی، قانونی اور انسانی حقوق کے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ یہ مزاحمت اس حقیقت کا اعلان ہے کہ سیاسی شعور کو قید نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی جیلیں، تنہائی، دھمکیاں یا ریاستی دباؤ حق اور انصاف کے مطالبے کو شکست دے سکتے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنے رہنماؤں، اپنے عوام اور انصاف کے دفاع سے کسی بھی دباؤ، دھمکی یا جبر کے سامنے دستبردار نہیں ہوگی۔ ریاست جتنا اپنے جبر میں اضافہ کرے گی، اتنا ہی بلوچ عوام کی مزاحمت زیادہ منظم، زیادہ مضبوط اور زیادہ ناقابلِ شکست ہو کر آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز