Homeخبریںبلیدہ میں قابض پاکستانی فورسز کا متعدد گھروں پہ چھاپے، قیمتی...

بلیدہ میں قابض پاکستانی فورسز کا متعدد گھروں پہ چھاپے، قیمتی سامان کا صفایا

بلیدہ (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلیدہ کے علاقے میناز کے گاؤں محمد آباد میں رات گئے قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے چھاپوں کے اطلاعات سامنے آئے ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق، رات کے وقت نسیم ولد عاصمی اور لیاقت ولد ملا حسن سمیت متعدد افراد کے گھروں پر کارروائیاں کی گئیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور بعض گھریلو اشیاء جن میں فریج، موٹر سائیکل، موبائل فونز، واشنگ مشین، گھریلو زیورات، فرنیچر اور گھریلو سامان خواتین کے کپڑے گھروں کے دروازے

 دیگر قیمتی سامان شامل ہے، کو نقصان پہنچا یا ساتھ لے جایا گیا۔

رپورٹس میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ذہنی دباؤ اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز