قلات (ہمگام نیوز) یو این اے کی رپورٹ کے مطابق قلات میں مرکزی شاہراہ پر مغلزئی کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 موٹر سائیکل سوار اور ایک راہگیر شامل ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) قلات منتقل کیا۔


