یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںحب ڈیم میں پانی کم ، کراچی کے بجائے حب کا پانی...

حب ڈیم میں پانی کم ، کراچی کے بجائے حب کا پانی بند کردیا گیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا پانی کی سطح کم ہونے کے بعد بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور گڈانی کو پانی کی سپلائی بند کردیا گیا۔ ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچنے کے بعد کراچی کو پانی کی سپلائی بند ہونا تھااور حب شہر کو پمپنگ کے ذریعے سپلائی کرنا تھا مگر پانی کراچی کے سپلائی کے بند کرنے کی بجائے بلوچستان کے صنعتی شہر حب کو سپلائی بند کردیا گیا۔

کراچی کو پانی فراہمی کا متبادل ذریعہ موجود ہے اور بلوچستان کے شہر حب اور گڈانی کو پانی فراہمی کو کوئی متبادل ذریعہ نہیں ہے ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے زراعت کو مکمل پانی کی سپلائی بند کردیا گیا تھا بلوچستان خشک سالی کے لپٹ میں بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا، حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیٹ لیول تک پہنچ گیا پانی کی سطح لیول تک پہنچنے کے بعد بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور گڈانی کو پانی کی سپلائی بند کردیا گیا۔اب حب شہر میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز