Homeخبریںسیب و سوران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص...

سیب و سوران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

سیب و سوران(ہمگام نیوز ) نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک درزی کی دکان میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج 24 اگست 2026 کو سیب و سوران کے علاقے کہن ملک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری کی درزی کی دکان میں داخل ہو کر اسے نشانہ بنایا۔

جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت محمد انور 40 سالہ شہدادزہی ولد خدابخش کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ سیب و سوران کے علاقے کہن ملک کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد ایک گاڑی میں سوار تھے اور انہوں نے دکان میں داخل ہوکر محمد انور شہدادزہی پر فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

محمد انور شہدادزہی کے بعض رشتہ داروں اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ حملے کا مقصد ڈکیتی ہوسکتا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واقعے میں ملوث مسلح افراد کی شناخت، فائرنگ کی حتمی وجہ اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز