اوتھل(ہمگام نیوز) ہنگلاج مندرکا سالانہ تین روزہ میلہ یکم اپریل سے شروع ہوگا،ملک وبیرون ملک سے ہزاروں یاتریوں کی میلے میں شرکت کرکے پوجاپاٹھ ومذہبی رسومات اداکریں گے،تفصیلات کے مطابق ہندومذہب کے سب سے بڑے تیرتھ استھان ہنگلاج مندر(ہنگلاج ماتا)کا سالانہ تین روزہ میلہ یکم اپریل بروزبروزجمعہ سے شروع ہوگاجہاں پر ملک وبیرون ملک سے ہزاروں ہندویاتری میلے میں شرکت کرکے پوجاپاٹھ ومذہبی رسومات عقیدت واحترام کے ساتھ اداکریں گے اس حوالے سے شری ہنگلاج ماتاویلفیئرٹرسٹ کے پریس سیکرٹری پرکاش کمار لاسی نے اوتھل کے صحافیوں کو تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی ہنگلاج مندرکاسالانہ تین روز میلہ مذہبی عقیدت واحترام سے منایاجائے گااور یاتریوں کی آمدسے قبل ہی انتظامات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہنگلاج مندرمیں ملک وبیرون ملک سے یاتری شرکت کیلئے آتے ہیں اس حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیاجارہاہے جبکہ ڈپٹی کمشنرلسبیلہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلسبیلہ سے اپیل کرتے ہیں کہ امسال سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ یایریوں کوسیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔


