سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںایران میں فوجی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، بھاری جانی ومالی...

ایران میں فوجی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، بھاری جانی ومالی نقصان

 تہران (ہمگام نیوز)ایران میں الحمیدیہ شہر کے نزدیک ایرانی پاسداران انقلاب کے فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں پاسداران کو بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑاہے۔غیرملکی میڈیاکیمطابق صوبے کے صدر مقام اہواز اور حمیدیہ کے درمیان شارع عام پر ہونے والی والی یہ کارروائی “عرب اسٹرگل موومنٹ فار لبریشن آف اہواز” کے ایک عسکری ونگ العقاب بریگیڈ نے کی۔بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ آور گروپ نے کیمپ کو شدید نقصان پہنچایا جہاں ایرانی باسیج کے ارکان اور عراقی پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے ملیشیاؤں کو تربیت دی جاتی ہے۔حملہ آور گروپ کی پاسداران انقلاب کے ارکان کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں پاسداران کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ حملہ آوروں نے جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے بعد وہ اپنے مراکز پر واپس لوٹ آئے۔ حملے کے بعد پاسداران انقلاب نے  فورسز کی مدد سے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں سے تفتیش کے لیے چوکیاں قائم کرلیں۔ اس کے علاوہ اہوازیوں کی تلاش میں فورسز نے علاقے میں گشت بھی کیا۔واضح رہے کہ یہ کارروائی “عرب اسٹرگل موومنٹ فار لبریشن آف اہواز” کے ان بیانات کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آئی ہے جن میں ایرانی حکومت کو “عرب اہوازی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب” کا سلسلہ جاری رکھنے کی صورت میں مزید عسکری کارروائیوں کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔یاد رہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں پاپولر موبیلائزیشن فورسز کی معاونت کی جاتی ہے اور پاسداران انقلاب کے ارکان شام میں بشار الاسد کی حکومت کو عسکری اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کررہے ہیں جب کہ اہواز کا علاقہ ایرانی حکومت کے جبر و استبداد کے زیرعتاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز