تربت (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو تربت کے علاقے حیر آباد میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔
ذرائع نے حملے میں فورسز کے جانی نقصانات کی اطلاعات دی ہیں، تاہم نقصانات کی نوعیت اور تعداد کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
واقعے کے حوالے سے حکام کا باضابطہ مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا، جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی نے قبول نہیں
کی ہے۔


