Homeخبریںزہک میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید

زہک میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید

زاہدان(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز 30 اگست 2026 کی شام ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زہک کے علاقے میں ایک بلوچ شہری مبینہ طور پر قابض ایرانی سرحدی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ زہک کے علاقے پاسگاہ ملاشریف گاؤں میں پیش آیا، جہاں شناختی دستاویزات سے محروم بلوچ شہری کو قابض ایرانی سرحدی فورسز نے مبینہ طور پر بغیر کسی پیشگی وارننگ یا رکنے کا حکم دیے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ گولی سر میں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع نے اس شخص کی شناخت 25 سالہ نثار علی زہی ولد نواب کے نام سے کی ہے۔ اور وہ زابل کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق، ملاشریف کے پولیس چیک پوسٹ کے قریب برجک میں تعینات سرحدی فورسز نے گزشتہ روز شام کے وقت نثار علی زہی کی جانب فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل نہ تو انہیں رکنے کا حکم دیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشگی وارننگ دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نثار علی زہی شناختی دستاویزات اور شناس نامے سے محروم بلوچ شہری تھے۔ تاہم، فائرنگ کی اصل وجہ اور اس وقت ان کے خلاف کسی کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی، اس بارے میں تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید قابلِ تصدیق معلومات سامنے آنے کی صورت میں واقعے کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز