ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں طالب ایریا کے مقام پر مسلح افراد کا قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ گزشتہ شب 10 بجے کے قریب ہوا، حملہ شدید نوعیت کا تھا، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں پورے علاقے میں سنائی دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، تاہم ہلاک اہلکاروں کی تعداد تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
یاد رہے کہ ماضی میں پاکستانی فورسز پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند جنگجوؤں کی جانب سے ہوتے رہے ہیں، تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی۔















