شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال میں
کلی مسلم آباد ایرپورٹ روڈ پر ممتاز تاجر اور قبائلی رہنما صلاح الدین نورزئی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ھلاک ہوگئے۔ واقع کے خلاف لواحقین علاقہ مکینوں نے میت روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ تقریباً 8 ماہ قبل حاجی صلاح الدین خان نورزئی کے بیٹے کو بھی نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا اور آج خود ان کے والد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ایک ہی خاندان کو مسلسل ایسے سانحات کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔
آخر ظلم اور بے بسی کی اس سے بڑھ کر اور کیا مثال ہوگی کہ ایک باپ پہلے اپنے بیٹے کے اغواء کا دکھ سہتا رہا اور آج خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔


