شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان سے متصل شعبان کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی جیٹ طیاروں سے بمباری، علاقے میں زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
ذرائع مطابق شعبان کے پہاڑی سلسلوں میں گذشتہ شب پاکستان فوج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آدھی رات کو علاقے میں متعدد زور دار دھماکوں کیساتھ طیاروں کی آواز سنی گئی۔
بمباری کے باعث نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں جبکہ حکام نے بھی کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔


