Homeخبریںسوراب فوجی بمباری کا ایک اور زخمی چل بسا

سوراب فوجی بمباری کا ایک اور زخمی چل بسا

شال (ہمگام نیوز) سوراب میں قابض پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری سے زخمی ہونے والی ایک خاتون کئی روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوراب کے علاقے گدر گُوندان میں قابض پاکستانی فورسز کی بمباری سے زخمی ہونے والی بی بی سارہ زوجہ بصیر احمد کئی روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ہیں۔

11 اگست کی شب قابض پاکستانی فوجی جیٹ طیاروں نے گدر گُوندان میں بمباری کرتے ہوئے متعدد گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد شہری زخمی و شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچوں کی بھی واضح تعداد شامل تھی۔

متعدد زخمی افراد تاحال زیرِ علاج ہیں، جبکہ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

قابض پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر اور حکومتی ارکان نے سوراب میں فوجی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا نشانہ بلوچ مسلح تنظیموں کے ٹھکانے تھے۔

فوجی بمباری کے خلاف سوراب کے علاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ بلوچ سیاسی و انسانی حقوق کے اداروں نے بھی واقعے کی تحقیقات کا مطالب

ہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز