Homeخبریںدلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، بلوچ شہری جاں بحق

دلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، بلوچ شہری جاں بحق

دلگان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان کے علاقے جلگہ چاہ ہاشم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 19 ستمبر 2026 کو پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری یوسف نارویی (شیران زہی) جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق یوسف نارویی ولد ظاہر کی عمر 27 سال تھی۔

رپورٹ کے مطابق یوسف اپنے ایک دوست کے ہمراہ زرعی اراضی کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اب تک فائرنگ میں ملوث مسلح افراد کی شناخت اور واقعے کے محرکات کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ تاہم، بتایا گیا ہے کہ مقتول کے دوستوں نے مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق خبر کی اشاعت تک واقعے سے متعلق مزید تفصیلات دستیاب نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز